روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں سیکڑوں کا اضافہ
0
51
Dollar

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 1 روپے 84 پیسے بڑھ گئی۔


جبکہ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 287.54 روپے سے بڑھ کر 289.38 روپے ہوگئی ہے۔ اور مرکزی بینک کے مطابق کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں 0.64 فیصد تنزلی دیکھی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 77 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے، یورو کی قیمت 317 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.5 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 370 روپے ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1951 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں سیکڑوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس سونے کی قیمت میں بالترتیب 800 روپے 686 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار روپے اور دس گرام سونا اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 91 ہزار 187 روپے کا ہو گیا، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 2800 روپے پر ہی برقرار رہی۔

Leave a reply