ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں سونا فی تولہ 1286 روپے مہنگا ہو گیا
0
84
dollar

کراچیِ: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

باغی ٹی ویِ: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں77 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج ڈالر 283 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 284 روپے 50 پیسے کا ہے۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھائو جاری ہے ، ملک میں سونا فی تولہ 1286 روپے مہنگا ہو گیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 1286 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ، 1179 روپے اضافے سے 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک لاکھ 82 ہزار 870 روپے کا ہو گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس، نیب ترمیمی آرڈینس میں 120 دن کی توسیع

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2005 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر زیادہ ہونے کی وجہ سے 2025 ڈالر فی اونس ہےاس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2528 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے بڑھ کر 2211.93 روپے ہو گئی-

سری لنکا بھارت میچ،بھارت کے تین کھلاڑی آؤٹ

Leave a reply