ڈالر بے قابو ہوگی ہے روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح کو چھوگیا۔ انٹربینک میں بھی ڈالر 305 پانچ روپے سے تجاوز کرگیا جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 30 پیسے اضافے کے بعد ڈالر تاریخ میں پہلی بار 305 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، انٹر بینک میں ڈالر 305.54 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج پھر مزید 3 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کے نرخ 325 روپے کی تاریخی سطح کو چھو گئے تاہم یاد رہے کہ نگران حکومت کے 3 ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے جبکہ انٹربینک میں 17.50 روپے سے بھی زائد مہنگا ہوچکا ہے۔
علاوہ ازیں رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2100 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔