انٹر بینک میں ڈالر 210 روپے پر پہنچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے
انٹر بینک میں ڈالر 210 روپے پر پہنچ گیا انٹر بینک میں ڈالرکا ریٹ 1.25 پیسے بڑھ گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 210 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اور روپے کی قدر مزید کم ہوئی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جارہا ہے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام کے معاہدے پر رضامند نہیں بلکہ پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے مالیاتی بحران میں خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے جو رکنے کا کسی صورت نام ہی نہیں لے رہی، ہر ہفتے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن
تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین
بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین








