کاروبار کے لحاظ سے اچھی خبر یہ کہ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.16 سے کم ہوکر 156.14 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے، اب ڈالر کی قیمت میں چند پیسوں کا اضافہ ہو رہا ہے جو چند دن کم بھی ہوتا دکھائی دیتا ہے.

Shares: