کراچی کی اوپی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہو کر 212 روپے کا ہو گیا.آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرکی وجہ سےکمی روپے پر دباؤ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کاروباری دن کی ابتداء میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، کاروبار کے دوران امریکیڈھائی روپے مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 33 پیسے مہنگا ہو کر 209 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ملک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/GxZyIl3ocr pic.twitter.com/9fATSbIObQ
— SBP (@StateBank_Pak) June 17, 2022
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں کاروبار کےآغاز سے ہی ڈالر پہلی بار 211 روپے کی ریکارڈ سطح پر موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 207 روپے 67 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 208 روپے 50 پیسے کی سطح پر موجود تھا۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے، جون کے ابتدائی 17 دنوں میں ڈالر کا بھاؤ سوا 10 روپے بڑھ گیا ہے۔دوسری طرف کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو ترتیب دینے کی فوری ضرورت ہے، اس وقت ملک کی جو معاشی صورتحال ہے یہ سٹے بازوں کے لئے انتہائی سود مند ہے، افواہیں گردش کررہی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔
پچھلےہفتےجن افواہوں کو سٹے بازوں نے اپنے حق میں استعمال کیا اس میں ایک افواہ یہ تھی کہ ملک میں فنانشل ایمرجنسی لگائی جارہی ہے جس کے تحت ڈالر اکاؤنٹ، روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس اور سیف لاکرز منجمد کئے جارہے ہیں۔
ان افواہوں کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سٹیٹ بینک نے تردید بھی کی لیکن جب تک سٹے باز ان افواہوں کو استعمال کرچکے تھے۔