آج مورخہ 30/31 جنوری کی درمیانی شب علاقہ تھانہ ہربنس پورہ کینال بینک روڑ پر 8 سے 10 کس جو 4 علیحدہ علیحدہ بائیک پر سوار تھے۔ وہ کالر سے گن پوائنٹ پر موبائل فون HTC desire جھین کر فرار ہوگئے۔ CPU کی جانب سے حلیاجات اناؤنس ہوئے۔ ڈولفن ٹیم 338 نے فوری رسپانڈ کرکے حلیاجات ٹوٹ کیے اور پٹرولنگ شروع کر دی۔ اسی دوران سیم حلیاجات کے 8 کس جو 3 علیحدہ علیحدہ بائیک پر سوار تھے، مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا۔ مگر ملزمان نے ٹیم کو دیکھ کر بائیک بھگا دی، جن میں سے 2 کس موٹر سائیکل سوار کو کینال بنک روڑ پر راؤنڈ اپ کرلیا جبکہ باقی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے۔ جبکہ گرفتار ملزمان کی تلاشی لینے پر ملزم سے 1 عدد پسٹل 30 بور، 5 عدد زندہ گولیاں ،1عدد چھینا گیا موبائلHTC desire ،ایک عدد ہنڈا 125 بغیر نمبری برآمد کلی گئیں۔

کالر نے تھانہ آ کر ملزمان کی شناخت کی ۔ ملزمان کی شناخت روحت ولد جاوید سکنہ گوجا پییر درباراورعظیم ولد بھولا سکنہ گوجا پیر دربار کے ناموں سے ہوئی، جن کو برائے کارروائی تھانہ ہربنس پورہ اسد مقبول TASI کے حوالے کردیا گیا۔

Shares: