ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

ایس پی ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام605کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ 01لاکھ80 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،3253گاڑیوں اور01 لاکھ81ہزار284 اشخاص کی چیکنگ کی گئی۔

ایس پی راشد ہدایت کے مطابق چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث63ملزمان گرفتارکئے گئے۔ 14موٹر سائیکلیں،11موبائل فونزاورہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے21پسٹلز،03 پمپ ایکشن،14میگزین اوردرجنوں گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔
منشیات فروشوں کے قبضہ سے ہیروئن سمیت،47 بوتلیں شراب برآمد کی گئی ہے۔ جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے114افراد کی مدد کی۔ کوائف مکمل نہ ہونے پر209موٹر سائیکلوں،03گاڑیوں کو تھانوں میں بند جبکہ311اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی02گاڑیوں اور06موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث44 جبکہ ہوائی فائرنگ میں 02ملزمان گرفتار۔ دورانِ پٹرولنگ اشتہاری سمیت 106 عدالتی و عادی مجرمان گرفتارکئے گئے۔

Shares: