ڈولفن فورس سٹریٹ کرائم کے تدارک کے لئےآپریشنل یونٹس کی مشاورت سے موثر پٹرولنگ کریں.

0
63

ڈولفن سکواڈ مشکل کا شکار شہریوں کو فرسٹ ریسپانڈر کےطور پر فوری مدد فراہم کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز

15 کی کال پر ریسپانڈ ٹائم مزید بہتر بنائیں، شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔اشفاق خان

ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام311کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ دوران پٹرولنگ27 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،395 گاڑیوں اور25083اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث39ملزمان گرفتارکئے گئے۔ 12موٹر سائیکلیں،15موبائل فونزاور26ہزار روپے نقدی برآمد۔ا ملزمان کے قبضہ سے15پسٹلز،07میگزین اوردرجنوں گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔
منشیات فروشوں کے قبضہ سے شراب سمیت حقہ شیشہ برآمدکیاگیا۔ جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے58افراد کی مدد کی. کوائف مکمل نہ ہونے پر113موٹر سائیکلوں،08گاڑیوں کو تھانوں میں بند جبکہ196اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی02 گاڑیوں اور05 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے.پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر51 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ون ویلنگ میں 43 جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث04ملزمان کو گرفتار کیاگیا. ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے جوانوں نے دورانِ پٹرولنگ30 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ

Leave a reply