قرنطینہ مراکز،احساس کفالت سینٹرزسمیت اہم شاہراؤں پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ پتنگ سازی وبازی میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔ پتنگ بازی جیسا جان لیوا کھیل کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، والدین اپنا کردار ادا کریں۔
سٹریٹ کرائم،منشیات فروشی اورون ویلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی لاک ڈاؤن کے دنوں میں سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت۔

ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام 309 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ دوران پٹرولنگ29 ہزار927 موٹر سائیکلوں،256 گاڑیوں اور22ہزار896 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینکز کے31ملزمان گرفتارکئے گئے۔
01کار،07موٹر سائیکلیں،06موبائل فونزودیگر سامان برآمد۔ ملزمان کے قبضہ سے13پسٹلز،03میگزین اور450 سے زائد گولیاں برآمدکی گئیں۔

منشیات فروشوں کے قبضہ سے بھاری مقدا میں چرس برآمد۔ جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے882افراد کی مدد کی۔ کوائف مکمل نہ ہونے پر3349موٹر سائیکلوں،05 گاڑیوں کو تھانوں میں بند جبکہ330اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی02 گاڑیوں اور 07موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ پتنگ بازی میں 95،ہوائی فائرنگ میں 04 جبکہ ون ویلنگ میں 109 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے جوانوں نے دورانِ پٹرولنگ30 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔عائشہ بٹ ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور

Shares: