ڈولفن اسکواڈ کا کوٹ لکھپت میں پولیس مقابلہ، خطرناک مجرم گرفتار کر لیے
سی سی پی او و ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات پر لاہور پولیس کی ڈکیتوں و سٹریٹ کریمینلز کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ،ڈولفن سکواڈ و ڈکیت آمنے سامنے مقابلہ ہو گیا ،واپڈا کمپلیکس کوٹ لکھپت مقابلہ کے بعد 3 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے جبکہ 1 فرارہو گیا
تفصیلات کے مطابق 4 مسلح ڈاکو شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ رہے تھے۔ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر شہری عرفان کو زخمی کردیا۔ڈاکوؤں نے شہری کے پاؤں پر فائر کیا، راہگیر معمولی زخمی ہوا۔
اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا ،ڈولفن ٹیموں نے موثر جوابی حکمت عملی سے3 ڈاکوؤں کو زندہ گرفتار کر لیا۔
ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی رقم، موبائل فونز، موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد۔گرفتار ہونے والے تینوں ڈاکو تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے۔
ایس ایس پی راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکوؤں و سٹریٹ کریمینلز کے خاتمہ کیلئے ڈولفن سکواڈ موثر کارروائیاں کر رہے ہیں۔عوام الناس کے جان واملاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے،