ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی دبنگ کاروائی
خانیوال ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خانیوال سید وسیم حسن کا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کی ہدایات کی روشنی میں اپنی ٹیم اور سول ڈیفنس آفیسر کے ہمراہ دبنگ کاروائی تحصیل خانیوال میں 12 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خانیوال سید وسیم حسن کا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کی ہدایات کی روشنی میں اپنی ٹیم اور سول ڈیفنس آفیسر کے ہمراہ دبنگ کاروائی تحصیل خانیوال میں 12 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کردئیے اور تحصیل میاں چنوں میں 9 غیر قانونی پٹرول پمپس اور ساتھ ہی چک نمبر 56/15 ایل اور 85/15 ایل میں 201 کنال 4 مرلہ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار جسکی مالیت 4 کروڑ تیس لاکھ مالیت ہے جو واگزار کرواکر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دی گئی
اس کے علاؤہ تحصیل کبیر والا کے مضافات میں ایس ڈی او اریگیشن کے ہمراہ 5 عدد موگے بھی چیک کئیے گئے جو ٹیمپرڈ پائے گئے جسکی وجہ سے پانی چوری کا سلسلہ جاری تھا جن کے خلاف محکمہ انہار کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سید وسیم حسن نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق کسی غیر قانونی اور ایرانی پٹرول پمپ خصوصاً کسی قبضہ گروپ کو سرکاری اراضی پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جاے گی اور ساتھ ہی ساتھ محکمہ انہار میں پانی کی ترسیل کے حوالے سے کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جاے گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈایریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے احکامات جاری کئے ھیں کہ بلا امتیاز غیرقانونی طور پر پٹرول پمپ چلا کر سرکاری خزانے کو اور ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ واگزار کروایا جاے گا