اوکاڑہ باغی ٹی وی(رپورٹ ملک ظفر)ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا ایڈمن آفیسر ڈان بن گیا صحافیوں کودھمکیاں کرپشن اور لالچ سرکاری ملازمین کے خون میں سرایت کر چکا ہے۔ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں سکیورٹی گارڈز کی کمی اور ڈیوٹی روسٹر آویزاں نا کئے جانے کے متعلق پوچھنے پر ایڈمن عارف برا مان گئے۔صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں جی بی سیکیورٹی کمپنی کی موجیں ہسپتال ایڈمن عارف کے آشیر باد سے ہرشفٹ میں دو سے تین سکیورٹی گارڈ غائب رہنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق جی۔بی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ ذ کا ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بن گیا،جبکہ ہسپتال میں سکیورٹی گارڈز کی کمی نے ہسپتال کی سکیورٹی اور عوام کے جان و مال پر کئی سوال اٹھا دیے، جبکہ دوسری جانب ایڈمن عارف کی جانب سے گارڈز کی حاضری سے متعلق سب اچھا کی رپورٹ دی جانے لگی اور گارڈز کا ڈیوٹی روسٹرڈبورڈ پر آویزں ہی نہیں کیا جارہا گارڈز کی غیر حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کے متعلق جب انچارج گارڈز منشاء سے پوچھا گیا تو اس نے یہ کہہ کر جان چھڑوا لی کہ ایڈمن عارف سے پوچھیں اور بغیر موقف دیے آفس سے باہر نکل گیا اسی بارے میں جب ایڈمن عارف سے پوچھا گیا تو ایڈمن عارف آپے سے باہر ہو گیا اورموقف دینے سے انکار کر تے ہوئے صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں شہریوں کا انتظامیہ سے اصلاح احوال اور نوٹس لینے کا مطالبہ
Shares: