امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مراد علی شاہ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں

0
38
donald bloom

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کرنے کیلئے کراچی کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کرنےکے لیے کراچی کا دورہ کیا، جب کہ قونصل جنرل ٹیریو کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر سیاسی، کاروباری اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کے ساتھ 247 ویں امریکی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں سفیر بلوم نے امریکا پاکستان تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے مواقع اور دیگر مشترکہ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر ڈونلڈ بلوم نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کمانڈ سینٹرکا بھی دورہ کیا،جہاں انہوں نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، امریکن بزنس کونسل اور دیگر صنعتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
امریکی سفیر بلوم نے کہا کہ ہم دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، خاص طور پر فریم ورک برائے امریکا-پاکستان ”سبز اتحاد“ جو پاکستان میں موسمیاتی سمارٹ زراعت اور نجی شعبے کی زیر قیادت ملکی ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

Leave a reply