چین کے ساتھ تعاون کیوں؟گوگل نے غداری کی، تحقیقات ہونی چاہیے، امریکی صدر
واشنگٹن :امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی نے گوگل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا .گوگل پر چین کے ساتھ کام کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ ناراض ہوگئے .اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ انتظامیہ سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے خلاف تحقیقات کروانا چاہتے ہیں کہ گوگل چینی حکومت کے ساتھ کام کررہا ہے یا نہیں۔
امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے پیٹیر تھائیل کا ماننا ہے کہ گوگل کے خلاف غداری کے تحقیقات ہونی چاہیے۔ جو ٹیکنالوجی کو کسی سے بھی زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ اس معاملے کو دیکھے گی‘۔
دوسری طرف اس حوالے سے گوگل نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور تحقیقات سے متعلق پیٹر تھائیل کے مقاصد پر سوال اٹھایا جو ایک طویل عرصے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں۔