لاہور:ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی قوم کوآپس میں لڑادیا،ہارنے کی صورت میں مزید حالات بگڑیں گے ، عدنان عادل کی مبشرلقمان سے گفتگو،اطلاعات کے مطابق جوں جوں امریکی صدارتی انتخابات کے نئائج آنا شروع ہورہے ہیں امریکیوں میں توبے چینی بڑھ ہی رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دنیا کی بے چینی بھی کم نہیں

عدنان عادل نے مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابات نے امریکہ کا چہرہ عیاں کردیا ہے اوراب تو صورت حال اس قدر بگڑچکی ہے کہ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ تیسری دنیا کے انتخابات ہیں جہاں لڑائی جھگڑے اورفتنے فساد ہوتے ہیں

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=N9ufT5cj3cM&feature=youtu.be

عدنان عادل نے انکشاف کیا ہے کہ اس حد تک معاملات بگڑچکے ہیں کہ امریکی میڈیا بھی اس کا شکارہوگیا ہے اورمتنازعہ بن گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ایسے تو تھرڈ ورلڈ ممالک میں بھی نہیں ہوتا جوامریکہ میں ہورہا ہے

عدنان عادل کہتے ہیں کہ ٹرمپ بڑی بڑی ریاستوں میں جیت چکے ہیں پھربھی اگروہ ہارجاتےہیں تو یہ بہیت عجیب بات ہوگی

عدنان عادل کہتے ہیں کہ دنیا بھرمیں اس وقت ٹرمپ کی جیب کے دعوے کیئے جارہے ہیں‌ ،لیکن دوسری طرف یہ بھی ہے کہ ٹرمپ نے جواصطلاحات کی ہیں وہ بھی اس کو فائدہ دیں گی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج رات گئے تک ساری صورت حال واضح ہوجائے گی الیکشن بڑے دلچسپ مراحل میں داخل ہوگیا ہے ، جیتے کوئی بھی لیکن امریکی پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا

Shares: