ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے شاہ سلمان سے خصوصی دکھ سکھ کرلیئے
نیویارک :ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے شاہ سلمان سے خصوصی دکھ سکھ کرلیئے ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے شاہ سلمان سے اہم بات چیت کی ہے ،
ادھر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی سکیورٹی اور اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے دو طرقہ اسٹریٹجک تعلقات اور خطے میں ہونی والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے علاقائی سکیورٹی معاملات اور خلیجی ممالک کے درمیان معاملات کے حل پر بھی گفتگو کی۔