ڈونلڈ ٹرمپ جاتے جاتے امریکی فوج بھی ساتھ لے گئے

0
54

واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ جاتے جاتے امریکی فوج بھی ساتھ لے گئے،اطلاعات کے مطابق چند دنوں کے مہمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آج پھرایک اہم اعلان ہوا ہے جس میں امریکی فوجیوں کوگھرواپس بلا لیا ہے

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افریقی ملک صومالیہ سے امریکی فوجی و سیکیورٹی اہلکاروں کی اکثریت کو واپس بلانے کا حکم جاری کردیا،صومالیہ میں امریکی فوجی و سیکیورٹی اہلکار صومالیہ میں دہشت گرد گروپ ‘الشباب’ کے خلاف کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع اور یونائیٹڈ اسٹیٹس افریقہ کمانڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ 2021 کے اوائل تک فوجی و سیکیورٹی اہلکاروں کی اکثریت اور ساز و سامان کو صومالیہ سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کردیں’۔

امریکی محکمہ دفاع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امریکا، افریقہ سے واپس جارہا ہے یا علیحدہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ براعظم کے بیشتر علاقوں سے امریکا کی واپسی اور دہشت گردی بڑھنے کے خدشات پائے جاتے ہیں۔

Leave a reply