لاہور:عطائیت نے ایک اوربے بس کواپاہج بنا دیا:خاندان پریشان ،بے حس حکام،اطلاعات کے مطابقطائی عطائیت نے ایک کو اپاہج بنادیا معمولی بخار کی دوا لینے آنے والی خاتون عطائی کے غلط انجکشن سے اپنی ٹانگ کٹوابیٹھی۔ افوسناک واقعہ مریدکے نواحی علاقہ مبارک باد میں پیش آیا۔خاتون کے ورثا نے حصول انصاف کےدرخواست دے دی
دو ماہ قبل معمولی بخار ہونے پر عظمی نامی خاتون نجی ڈسپنسری سے میڈیسن لینے گی مبینہ عطاٸی ڈاکٹر جس نے کولہے پر انجکشن لگایا گھر أنے پر خاتون کی ٹانگ میں شدید درد شروع ھو گیا اور زخم بن گیا جس پر دوبارہ عطاٸی ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس نے کہا دوسری ٹانگ پر بھی انجکشن لگوا لو تا کہ دونوں ٹانگیس ایک جیسی ہوجاٸیں ۔
تکلیف بڑھنے پر ایک ہفتہ قبل عظمی بی بی کو علاج کے لئے لاھور میو ہسپتال پہچا دیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے خاتون کی ٹانگ شدید متاثر ہو ئی۔تاہم خاتون کی جان بچانے کے لئے ٹانگ کاٹنی پڑی متاثرہ خاتون کے بیٹے ذیشان نے عطاٸی ڈاکٹر کے خلاف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ھے اور عطائی ڈاکٹر کیخلاف تھانہ صدر میں درخواست بھی درج کروادی گی ہے۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے اعلی احکام سے عطائی ڈاکٹر کیخلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے