لاہور:عمران خان نے 2 ماہ پہلے 3 میراتھون کرکے سیلاب زدگان کے لئے 15 ارب روپے جمع کرنے کا دعویٰ کیا لیکن پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے 4 ارب 30 کروڑ روپے ملنے کا اعتراف کیا ہے۔

عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون کی تھیں جس میں بڑے پیمانے پر امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ عمران خان نے مختلف اوقات میں ٹیلی تھون کیے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےبتایاکہ ملنے والے عطیات میں سے ایک ارب 30 کروڑ روپےخیبر پختونخوا حکومت کو دیئےجو خرچ ہوچکے، پنجاب میں 2ارب روپے کی تقسیم ایک روز قبل شروع کی گئی۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ سندھ میں ایک ارب روپے نقصانات کا ڈیٹا ملنے پر تقسیم کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ متاثرین کو ادائیگی بینکوں میں بائیومیٹرک سے اور سی سی ٹی وی کے سامنے ہوگی، اس کے لئے پنجاب بینک اور خیبر بینک عطیات پر سروس چارجز نہیں لے رہے۔

پی ٹی آئی رہنما نےکہا کہ 18ملین ڈالر کے کریڈٹ کارڈعطیات مل ہی نہیں سکے،ڈونرز سےٹیکس فری عطیات لینےکیلئےامریکا میں اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔

ثانیہ نشتر نے بتایا کہ عمران خان کو 15ارب روپے کے وعدے کیے گئے لیکن صرف 4 ارب32 کروڑ روپے وصول ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیلی تھون کے نتیجے میں باقی رقوم کی وصولی نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں، وجوہات میں انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کی پابندیاں،کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی نہ ہونا شامل ہیں۔

سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

Shares: