پاکستانی فلم "دی ڈونکی کنگ” اگلے مہینے اسپین میں ریلیز کرنے کا اعلان

پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’’دی ڈونکی کنگ‘‘ اکتوبر میں اسپین کے سنیما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے.

فلم کے رائٹر اور ہدایتکار عزیز جندانی کا کہنا ہے کہ ان کی فلم پاکستان میں کامیاب ہونے کے بعد اب "دی ڈونکی کنگ” کی نمائش اسپین میں تین مختلف زبانوں میں کی جائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیز جندانی نے بتایا کہ وہ ریمبو کے ساتھ ان تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس فلم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔

یاد رہے اس سے قبل رواں برس اگست میں "دی ڈونکی کنگ” جنوبی کوریا کے سینما گھروں میں بھی نمائش کے لئے پیش کی جاچکی ہے، فلم پاکستان میں اب تک 24 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے.

Comments are closed.