گدھے کی مثال دینے والے عمران خان، سنو،پندرہ سے زائد پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا گدھے سے متعلق مثال دینے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوا ہے کہ اس کی بازگشت لندن تک سنائی دی جانے لگی ہے
ذرائع کے مطابق اقبال لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گدھے اورزیبرے کے حوالے سے جومثال سامنے آرہی ہے وہ قدرے اچھی نہیں ہے ، کیوں کہ گدھے زیبرے کی نسبت جسم پر لکیردار دھاریوں کے مدہم ہونے کی وجہ سے گدھے نہیں قراردیے جاتے بلکہ زیبرے اور گدھے میں بنیادی فرق دماغ کی صلاحیتوں کا ہے
اقبال لطیف نے کہا کہ برطانیہ میں پندرہ سے زائد پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ہیں یہ سب لوگ قابلیت کی بنیاد پر اس ایوان میں پہنچے ہیں ، ان کا ایک بڑا مقام ہے ، عمران خان کی اس حوالے سے مثال کوئی اتنی اچھی نہیں ، اقبال لطیف کہتے ہیں کہ یہ ایک اعزاز ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد وہاں برطانیہ میں بڑے بڑے عہدوں پرفائز ہیں ،
@ImranKhanPTI British Pakistanis are represented in politics. In 2019 there were 15 British Pakistani MPs in the House of Commons. @SadiqKhan Mayor of London. In Banking Bussiness have broken the glass ceilings, no one is trying to get stripes. Stop spewing this rubbish junk. pic.twitter.com/zxJiMitPwy
— Iqbal Latif (@ilatif) May 7, 2022
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ میئرلندن کو ہی دیکھ لیں اس کا تعلق بھی بنیادی طورپرپاکستان سے ہے اور وہ برطانیہ میں ایک بڑے عہدے پر فائز ہیں اس لیے ایسی مثال دینے سے گریز ہی کرنا چاہیے
یاد رہےکہ چند دن قبل سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں مختلف امورپرکھل کربات کی تھی، عمران خان کا گفتگو کے دوران گدھے سے متعلق مثال دینے والا کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے برطانیہ میں ویلکم کیا گیا لیکن میں نے اسے کبھی اپنا گھر نہیں سمجھا کیونکہ میں پاکستانی تھا اورکچھ بھی کرنے سے انگریز نہیں بن سکتا تھا جیسے گدھے کے اوپرلکیریں ڈالنے سے گدھا زبیرا نہیں بن جاتا گدھا ، گدھا ہی رہتا ہے۔