لاہور :سوزوکی نہ لینا یارو !مہنگی بڑی ہوئی : گاڑی کی قیمت میں11 لاکھ روپے کا اضافہ ،اطلاعات کے مطابق سوزوکی پاکستان کی گاڑی کی قیمت میں 11 لاکھ روپے کا ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے شوقین افراد میں پریشانی کی لہردوڑگئی ہے
ادھر اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق ایک ایسا وقت جب ملک میں کئی نئی آٹو کمپنیوں کی آمد سے مارکیٹ میں کمپیٹیشن میں اضافہ ہوا ہے۔ نئی آٹو کمپنیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتیں قدرے کم رکھی گئی ہیں۔ تاہم اس کے باوجود دہائیوں سے پاکستان کی آٹو مارکیٹ کا حصہ سوزوکی پاکستان مسلسل اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔
سوزوکی پاکستان نے اب اپنی اے پی اے گاڑی کی قیمت میں ایک دم لاکھوں روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سوزوکی اے پی وی گاڑی کی قیمت 11 لاکھ 15 ہزار روپے کے اضافے سے 45 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران یہ کسی بھی گاڑی کی قیمت میں کیے جانے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
اس حوالے سے کمپنی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ سوزوکی اے پی وی مقامی مارکیٹ میں تیار کرنے کی بجائے امپورٹ کی جاتی ہے، اور چونکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اسی باعث بیرون ملک سے امپورٹ کی جانے والی سوزوکی اے پی وی کی قیمت میں بھی اضافہ کرنا پڑا۔