وزیراعظم ہمیں نہ بھولیں ہم بھی توتمہارے ہیں: سعودی عرب میں مشکلات سےدوچارپاکستانیوں کی اپیل

0
88

لاہور:زیراعظم ہمیں نہ بھولیں ہم بھی توتمہارے ہیں:سعودی عرب میں مشکلات سے دوچارپاکستانیوں کی وزیراعظم سے اپیل،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ابھی بھی بہت سے پاکستانی ایسے ہیں جوسعودی پالیسیوں کا شکارہوکرمشکل ترین دور سےگزررہےہیں اوران کی اس بے بسی کی آوازیں دوردورتک سنائی دے رہی ہیں

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق ان پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے اپنی بے بسی کے کچھ ایسے مناظربیان کیے ہیں‌ کہ جن کے سننے سے روگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں

سعودی عرب سے پاکستانی ان ڈرائیوں کی تلخ زندگیوں کے بارے میں کچھ اس طرح کے انکشافات ہوئے ہیں‌،ایک ماہ پہلے سعودی عرب نے دوبی سے انٹر ہونے والے ٹرک ٹریلر جو 2000 ماڈل سے کم ہیں وہ بند کردیے کے اس سے کم ماڈل سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سکتے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ سب ٹرک ٹریلر پاکستانیوں کی ذاتی ملکیت تھے اور سب نے محنت کرکے انسٹال منٹ پر لیے اور آٹھ دس سال میں پے کرکے مالک بنے اب یہ ٹرک دس ہزار درہم سے زائد کے نہیں رہے جن کی ایک ماہ پہلے قیمت ایک لاکھ درہم سے زائد تھی اب سکریب کی حیثیت سے بیچنے پڑ رہے ہیں

یہ بھی خبریں بڑی تیزی سے سعودی عرب سے بے بس پاکستانیوں کےبارے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں‌ کہ سب لوگوں کی زندگی کی جمع پونجی ضائع ہو گی اور سعودی عرب نے یہ سب اچانک کیا کوہی مہلت نہیں دی اس سے 25 ہزار سے زائد پاکستانی انتہائی مشکل میں ہیں

ان بے بس پاکستانیوں نے باغی ٹی وی کے ذریعے سے اپنی بے بسیاں اورپریشانیاں وزیراعظم تک گوش گزارکرنے کےلیےرابطہ کیا ہے

Leave a reply