ٹرمپ کی باتوں میں نہ آئیں، وہ جھوٹے وعدے اوربے بنیاد دعوے کرتے ہیں: جو بائیڈن

0
52

واشنگٹن :ٹرمپ کی باتوں میں نہ آئیں، وہ جھوٹے وعدے اوربے بنیاد دعوے کرتے ہیں،اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کورونا وائرس کی ویکسین جلد تیار کرنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹے دعوے کرتے رہتے ہیں، ان کی باتوں پر کان نہ دھرا جائے۔

پنسلوانیا میں ٹی وی مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے امریکی عوام کو خبردار کیا کہ وہ صدر کے الفاظ پر یقین نہ کریں اس لئے کہ وہ جھوٹے دعوے کرتے رہتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ویکسین سے متعلق صدر ٹرمپ کے بجائے سائنسدانوں کی باتیں سنیں اور ان پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین تقسیم کر دی جائے گی۔

امریکی صدر نے 3 ماہ قبل کورونا ویکسین کی تیاری کا دعوی کیا تھا، انہوں نے ویکسین کو محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 20 لاکھ ڈوسز فراہمی کیلئے تیار ہیں۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا ویکسین دوسرے ملکوں کو بھی فراہم کریں گے تاہم اب ان کے صدارتی حریف نے ہی ان کا یہ دعوی مسترد کر دیا ہے۔

Leave a reply