سبسڈییزسےملک نہیں چلا کرتے،کپتان ملک کوپاوں پرکھڑا کرنا چاہتا ہے:عوام پہلے ہی مشکل میں ہے:مبشرلقمان

0
44

اسلام آباد :سبسڈییزسےملک نہیں چلا کرتے،کپتان ملک کوپاوپرکھڑا کرنا چاہتا ہےمگرعوام کومشکلات کا سامنا ہے:مبشرلقمان نے کپتان کی پالیسیوں کے پیچھے چھپی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ، وہ کہتےہیں‌کہ ملک ایسے نہیں چلتے مگردوسری طرف عوام پہلے ہی مہنگائی میں پسی ہوئی ہے اس لیے عوام کو یہ فیصلہ اچھا نہیں لگے گا

مبشرلقمان کہتے ہیں‌کہ سیاست کے علاوہ کچھ امورمملکت کے حوالے سے اہم معاملات میں بڑی تیزی سے بہتری آرہی ہے اورحکومت نے رمضان المبارک میں اہل پاکستان کوبڑے پیمانے پرریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کی طرف سے بڑی امداد مل چکی ہے اورحکومت کی کوشش یہ ہےکہ پورے ملک میں‌مہنگائی کے طوفان کوغالب نہ ہونے دیا جائے

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے جو6 بلین ڈالرز کی امداد منظورکی تھی اس میں سے کچھ تومل چکے ہیں لیکن باقی امداد کے ساتھ کچھ شرائط عائد کردی ہیں ، اس میں سبسڈیز کا خاتمہ اورسٹیٹ بینک آف پاکستان کے میکنزم میں تبدیلی بھی شامل ہے

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ سچ ہے کہ سبسڈیزسے ملک نہیں چلا کرتے اس کے لیے اپنے پاوں پرکھڑا ہونا پڑے گا اورموجودہ کوششیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں‌

انہوں نے مزید وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چھوٹ کئی شعبوں میں ختم کی جارہی ہے

سینیئرصحافی کہتے ہیں کہ نیپرا آرڈینینس کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اورامکان ہےکہ فی یونٹ قیمت ساڑھے پانچ روپےتک جا پہنچے

صنعتیں بھی متاثرہوں‌گی اورعام صارف بھی پریشان ہوگا پہلے ہی بجلی کی قیمتوں نے کمرتوڑکررکھ دی ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لگ ایسے رہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی معیشت کوکنٹرول کررہاہے، اورحفیظ شیخ پاکستان کی بجائے آئی ایم ایف کے نمائندے لگ رہے ہیں ، ملک کوایسے وزیرخزانہ کی ضرورت ہے جوپاکستان میڈ ہواورپاکستان کے مفادات کو ترجیح دے

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں رسائی بہت مشکل ہوجائے گی

دوسری اہم پیش رفت یہ ہوئی ہےکہ اسد عمر کہتے ہیں کہ اگلے چند دن تک کرونا ویکسین کی بہت بڑی کھیپ پاکستان پہنچ رہی ہے اور3 کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو ویکیسن لگائی جائے گی، ساتھ ہی مبشرلقمان نے حکومت کی ترجیحات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹرکوبھی ویکسین منگوانے کی اجازت دے رہی ہے تاکہ جو لوگ پرائیویٹ طورپرلگوانا چاہیں توان کو بھی میسرہوسکے

بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی ادارے بحال کرکے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کردیئے ہیں اورعوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز تک حل کرنے کے میکنزم بھی بحال کردیا ہے

Leave a reply