دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی سے قبل قومی کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع
باغی ٹی وی :کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ لاہور،کراچی اور پشاور میں ہو گی جب کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں 5کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ ہوئی۔
کراچی میں سات کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کےٹیسٹ دیے جن میں اسد شفیق، سہیل خان، سرفراز احمد، شان مسعود، محمد حسنین ،کاشف بھٹی اور فواد عالم شامل ہیں.نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بیٹنگ کوچ یونس خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔
عثمان شنواری ،حارث روَف ،حیدر علی ،شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیسٹنگ ہوئی، پشاور میں عمران خان ،افتخار احمد ،خوشدل شاہ اورمحمد رضوان کی ٹیسٹنگ ہو گی۔
فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ کی ٹیسٹنگ بھی پشاور میں ہی ہو گی۔
شان مسعود، سرفراز احمد ،اسد شفیق اور فواد عالم کی ٹیسٹنگ کراچی میں ہو گی، سہیل خان اور بیٹنگ کوچ یونس خان کی کورونا ٹیسٹنگ بھی کراچی میں ہی ہو گی۔
اظہر علی، بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ لاہور میں ہو گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا ٹیسٹنگ کی تاریخوں میں رد وبدل کیا گیا تھا۔