دورہ انگلینڈ میں ناکامی ، پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلوں کے امکانات کی خبریں گردش کرنے لگیں
باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ برطانیہ میں ناکامیوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلوں کے امکانات کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی انٹری کی باز گشت شروع ہو گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بوم بوم شاہد آفریدی اور حکومتی اہم شخصیات کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی کو کرکٹ بورڈ میں اہم ترین ذمہ داری دی جا سکتی ہے. واضح رہے کہ قومی ٹیم نے اپنے دورہ انگلینڈ میں ناقص کارکردگی دکھائی تھی. ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد ٹی ٹی 20 سیریز بھی اپنے نام کرنے میںناکام رہی تھی .
کورونا وائرس کے باعث چار ماہ بند کرکٹ کے ویران میدان آباد ہونے لگے۔ لاک ڈاون ختم ہو گیا، کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہو گئیں، پی سی بی کی اجازت کے بعد کرکٹ اکیڈمیزنے شہر قائد میں کام کا آغاز کردیا۔
مستقبل کے سٹار کرکٹ ٹریننگ میں مصروف ہیں، میچ میں بھی ان ایکشن نظر آئے، صبح شام ٹریننگ کے سیشن جاری بچے اور کوچز بھی کھیل کی بحالی پر مسرور ہوئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایس او پیز کے تحت تمام کرکٹ اکیڈمیز کو کھیل شروع کرنے کی اجازت دی تھی.
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ وار، بتدریج اور محتاط بحالی کا دوبارہ سے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔