دورہ انگلینڈ : پاکستان کا پہلا 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج شروع

دورہ انگلینڈ : پاکستان کا پہلا 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج سے شروع ہوگا

باغی ٹی وی : انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈربی میں موجود قومی اسکواڈ کے درمیان پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ 17 سے 20 جولائی تک جاری رہے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی۔ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں مصروف قومی اسکواڈ کا یہ انگلینڈ میں پہلا انٹرا اسکواڈ 4 روزہ پریکٹس میچ ہوگا۔ اس سے قبل وورسٹر میں اپنی قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے والے قومی اسکواڈ نے وہاں دو ، 2 روزہ پریکٹس میچز کھیلے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ میچ کی تصاویر، ویڈیوز اور اسکور شیٹ سے متعلق تمام تر تفصیلات پی سی بی فراہم کرے گا۔

ڈربی شائر کاؤنٹی گراؤنڈمیں ٹیم گرین اور ٹیم وائیٹ کے درمیان کھیلے جانے والے چار روزہ پریکٹس میچ کے لیے دونوں اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شامل دونوں ٹیموں کے اسکواڈز مندرجہ ذیل ہیں:

ٹیم گرین:

اظہر علی (کپتان)، عابد علی، فخر زمان، اسد شفیق، افتخار احمد، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، یاسر شاہ، نسیم شاہ، محمد عباس، وہاب ریاض اور عمران خان (بارہویں کھلاڑی)

ٹیم وائیٹ:

بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان، محمد موسیٰ، عثمان خان شنواری، حیدر علی اورکاشف بھٹی(بارہویں کھلاڑی)۔

دونوں اسکواڈز میں شامل بارہویں کھلاڑی کو میچ میں باؤلنگ کی اجازت ہوگی۔

Comments are closed.