باغی ٹی وی : دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز سمیت زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے مجموعی طور پر 32 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
شرجیل خان اور محمد حفیظ کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فخر زمان ایک روزہ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
دوسری جانب ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کپتان بھی بابر اعظم ہی ہوں گے جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان ، محمد حفیظ ، حیدر علی ،دانش عزیز ، آصف علی ، محمد نواز ،فہیم اشرف ، محمد وسیم جونئیر ، محمد رضوان ، سرفرازحمد ،شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف محمد حسنین شامل ہیں جبکہ حسن علی ، ارشد اقبال اور عثمان قادر کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسکواڈ کا اعلان دس مارچ کو کیا جانا تھا لیکن پی ایس ایل کے باقی میچوں کی شیڈولنگ اور ممکنہ طور پر جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دوروں میں تاخیر کے باعث ایسا نہیں ہو سکا البتہ پی ایس ایل کا معاملہ طے ہوجانے کے بعد آج 18 رکن ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، شرجیل خان، محمد حفیظ، حیدر علی، دانش عزیز، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی، ارشد اقبال اور عثمان قادر ۔
ون ڈے اسکواڈ:
بابر اعظم(کپتان)، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی اور عثمان قادر ۔
ٹیسٹ اسکواڈ:
بابر اعظم(کپتان)، عمران بٹ، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، آغا سلمان، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، تابش خان، حسن علی، شاہ نواز دھانی، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان ۔