دورہ جنوبی آفریقہ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی کویڈ ٹیسٹنگ آج ، اگلے مرحلے کا شیڈیول آگیا

دورہ جنوبی آفریقہ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی کویڈ ٹیسٹنگ آج ، اگلے مرحلے کا شیڈیول آگیا

باغی ٹی وی : دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے کے لیے کھلاڑیوں کی پہلا کرونا ٹیسٹ مرحلہ شروع ہوچکا ،کھلاڑیوں اور سٹاف کے رزلٹ کل آئیں گے جنہوں نے گھر بیٹھے یا اکیڈمی میں سیمپلینگ کروائی تھی ، انیس مارچ کو تمام پلیئرز کا قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ، قومی کرکٹرز کے لیے کھلاڑیوں اورسٹاف کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ شروع ہو چکی ہے . اس مرحلے میں تمام تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ٹیسٹ شام تک مکمل ہو جائیں گے۔ جن کے کورونا منفی آئیں گے وہ سب 18مارچ کو لاہور رپورٹ کریں گے، اس موقع پر دوبارہ کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹنگ ہو گی

26 مارچ کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے کھلاڑی اور سٹاف کوچ کریں گے، قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جو کہ 2 اپریل سے شروع ہو گی۔

اس سلسلے میں قومی ٹیم کا کیمپ 19مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا۔واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی کھیل کی سرگرمیاں‌متاثر ہیں. اس سے قبل پاکستان میں جاری پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنا پڑا .

پی سی بی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا

مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا جس پر کھیل شائقین اور کرکٹ فین بہت مایوس ہوئے تھ

Comments are closed.