دورہ جنوبی افریقہ کے سے حوالے شاہینوں کی کیا ہوگی مصروفیت

0
40

:دورہ جنوبی افریقہ کے سے حوالے شاہینوں کی کیا ہوگی مصروفیت
2:8 PM
باغی ٹی وی :دورہ جنوبی افریقہ کے حوالے سے آج آرام کا دن ہے اس کے بعد کل انٹراسکواڈ پریکٹس میچ کھیلیں گے گرین شرٹس 26 کو بیرون ملک کے لیے پرواز کریں گے

اس سے پہلے ہفتے کو تمام کھلاڑی کورونا ایس او پیز کے تحت دوسرے روز اِن ایکشن ہیں ، مصباح الحق سمیت سپورٹ اسٹاف کی زیر نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں جان ماری۔ محمد رضوان نے وکٹ کیپنگ کی مہارتیں بھی دکھائیں، مزید پھرتیاں لانے، گر سیکھنے کے لیے اِن ایکشن ہوئے.
واضح رہے کہ تین روز قبل بھی قومی اسکواڈ کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس میں ایک کھلاڑی کی رپورٹ مثبت آئی تھی، پی سی بی کی جانب سے کھلاڑی کا نام منظر عام پر نہیں لایا گیا تاہم سوشل میڈیا پر کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کرکٹر حسن علی تھے۔

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کے کیمپ لاہور میں جاری ہے، کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے تین گھنٹےتک ٹریننگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم چھبیس مارچ کو جنوبی افریقہ کیلئےروانہ ہوگی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ دو اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Leave a reply