دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں شہریوں نے اپنی عدالت لگا لی، ڈاکو کا ہاتھ کاٹ دیا
مظفر گڑھ میں کلر والی کے قریب شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دئیے ،ڈاکوؤں نے دکاندار کی ٹانگ میں گولی ماری،جس پر شہری مشتعل ہو گئے اور ڈاکووں کو پکڑ کر دو ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ ڈالے
مظفرگڑھ کے علاقے کلر والی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے الیکٹرونکس کی دکان پر ڈکیتی کی کوشش کی ۔دکاندار کی مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے دکاندار کی ٹانگ پر گولی مار دی۔فائرنگ کی آواز سن کر شہری موقع پر پہنچ گئے ۔ مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کو گھیر کر دو ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دئیے ۔ تیسرے ڈاکو پر شہریوں نے شدید تشد دکیا۔ جس کی وجہ سے اسکی حالت تشویشناک ہے۔
*مظفرگڑھ، تھانہ شہر سلطان کے علاقے ڈاکوؤں کی شہری پر فائرنگ کا واقعہ،*
*ڈی پی او محمد حسن اقبال جائے موقع پر پہنچ گئے، ڈی پی او زخمی شہری کی عیادت کی، مبینہ ڈکیتوں کو دی جانے والی علاج و معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا، حالت تسلی بخش، pic.twitter.com/aQmUSk9Mn7— Muzaffargarh Police (@MuzaffargarhP) September 24, 2020
شہریوں نے ریسکیو اہلکاروں کو بھی ڈکیتوں کو ہسپتال منتقل کرنے سے روک دیا۔ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی ۔ ڈی پی او مظفرگڑھ بھی موقع پر پہنچے۔ پولیس پہنچنے کے بعد ریکسیو 1122 نے تینوں ڈاکوؤں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
مظفرگڑھ کے تھانہ شہر سلطان کی حدود میں ملزم کے ہاتھ کاٹنے کا واقعہ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےآر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔