دوران پرواز مسافرنے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کر دیا

0
55

امریکہ میں ایک امریکی ائیر لائنز کے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کردیا۔

باغی ٹی وی :امریکی ائیر لائنز کےعملے کے رکن پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے کام میں مصروف تھا اسے بغیر کسی وجہ سے مار پیٹ کا نشانہ بنا دیا گیا تاہم دیگر مسافروں نے مداخلت کرکے حملہ آور کو پکڑ لیا اور پرواز کے اترنے پر اسے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

روس، سکول میں گولیاں چل گئیں، 13 افراد کی ہوئی موت


امریکی محکمہ انصاف نے اتوار کو جاری اپنے بیان میں تصدیق کی کہ مسافروں نے عملے کے ایک رکن کو مارنے والے شخص الیگزینڈر تنگ کو لی کو روکنے میں مدد کی اور لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچنے پر حملہ آور کو حکام کے حوالے کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ میکسیکو کے شہر لاس کیبوس سے جیسے ہی طیارہ نے اڑان بھری 33سالہ مسافر الیگزینڈر ٹونگ کو لی نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو مارنا شروع کردیا سخت تشدد کے باعث عملہ کا کارکن اپنے فرائض انجام دینے سے قاصر ہوگیا ہے۔ طیارہ کے اترنے پر اسے ہسپتال داخل کردیا گیا۔

سمندر سے 1300 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کی باقیات اور اس میں موجود نوادرات دریافت

اسٹیورڈ پر حملہ کرنے کے بعد مسافر جہاز کے پچھلے حصے کی طرف بھاگ گیا جس کے بعد کئی مسافروں نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا تشدد کرنے پر اس مسافر کو 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

ایف بی آئی کے ایک حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ لی کو پھر حفاظتی خدشات کی وجہ سے دوسری طرف منتقل کر دیا گیا اور اس کے ہاتھ اور ٹانگیں باندھ گئیں۔ لی نے اپنی سیٹ بیلٹ کو لگاتار کھولا، جس سے عملے کے اراکین نے سیٹ بیلٹ ایکسٹینڈر کے ساتھ اسے مزید روک لیا۔

اورنج کاؤنٹی، کیلیفورنیا کے ویسٹ منسٹر سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نوجوان کو LAX پر اترنے پر حراست میں لیا گیا اور اسے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے حراست میں لے لیا کیونکہ یہ واقعہ دوران پرواز پیش آیا تھا۔

برطانیہ میں ٹک ٹاک کو بھاری جرمانے کا سامنا

Leave a reply