فلم دوڑ جو کہ عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے ، اس فلم کا پریمئیر آج لاہور میں ہو گا. پریمئیر پر فلم کی کاسٹ کے علاوہ فلم انڈسٹری سے جڑی شخصیات شرکت کریں گی.اردو زبان میں بنی اس فلم کی کاسٹ میں اسد محمود ۔شہباز چوہدری ۔سلیم معراج ۔شفقت چیمہ ۔عروج چوہدری ۔حفصہ راجپوت ۔سدرہ نور ۔اسلم حسن ۔کامران مجاہد ۔وسیم علی ۔راشد محمود میں شامل ہیں. دوڑ کی ڈائریکشن ندیم چیمہ کی ہے جبکہ پرڈیوسر اسلم حسن ہیں . فلم کو لکھا کامران رفیق نے ہے. فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سینئرزکے ساتھ جونیئر اداکار وں کوبھی
شامل کیا گیا ہے۔ ندیم چیمہ نے کہا کہ فلم کی کہانی میں ایک تجسس ہے جو دیکھنے والو ں کو اپنے سحر میں مبتلا رکھے گا۔فلم کے تمام کرداروں نے بھرپور محنت کی ہے ندیم چیمہ کا دعوی ہے کہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئیگی. ندیم چیمہ مزید یہ بھی کہتےہیں کہ پاکستان میں لوگوں کا مزاج تبدیل ہو چکا ہے اور میں نے کوشش کی ہے کہ میں شائقین کی پسند اور مزاج کے مطابق فلم بنائوں.یاد رہے کہ دوڑ فلم کے ساتھ دادل ، منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی ریلیز ہونے جا رہی ہیں. امید کی جا رہی ہے کہ تمام فلمیں اچھا بزنس کریں گی.







