دوقلب یک جان،چین اورپاکستان:چین کی جانب سےعطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین کی ڈوز پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد:دوقلب یک جان،چین اورپاکستان:چین کی جانب سےعطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین کی ڈوزپاکستان پہنچ گئیں،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نورخان ائیربیس پر سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں وصول کیں ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، چین کی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ کینسائنو بائیو ویکیسن خریدنے کے لیے بھی ایک چینی کمپنی سے بات چل رہی ہے ۔
وزرات قومی صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ یہ ویکسین چک شہزاد اسلام آباد کے ویئر ہاوس میں رکھی جائے گی پھر صوبوں کو پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق دی جائے گی ۔
ترجمان وزرات قومی صحت کے مطابق چین اب تک پاکستان کو سائنو فارم ویکسین کی15 لاکھ ڈوز زبطور تحفظ دے چکا ہے ، اس میں 5 لاکھ ڈوزز پاک آرمی کے لیے تھیں تاہم عسکری قیادت نے اس ویکسین کو بھی عام شہریوں کے لیے وقف کر دیا تھا۔