پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا،شرجیل میمن

0
116
sharjeel

محکمہ ایکسائز حکومت سندھ کی جانب سے پریمئم نمبر پلیٹس کے اجراکے لئے مخصوص دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

عوام کو گھر بیٹھے نمبر پلیٹس کی فراہمی کا نظام متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول اور دیگر افسران شریک ہوئے،کراچی کے ضلع جنوبی میں موٹر رجسٹریشن کے دفتر کے قیام اور شام کے اوقات میں بھی کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پریمئم نمبر پلیٹس کے اجرا کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا، عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی،پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا، رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، حکومت سندھ کا عزم ہے کہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہمارا اولین فرض اور ذمہ داری ہے، محکمہ ایکسائز کو کارپوریٹ طریقے سے چلانے کے خواہاں ہیں،

عمران خان نے سیلاب زدگان کیلیے جمع 5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟شرجیل میمن

نہ صرف گھر بنا کر دینگے بلکہ مالکانہ حقوق بھی دیں گے، شرجیل میمن

معمولی جرائم میں ملوث افراد سرینڈر کریں تو معافی مل سکتی ہے،شرجیل میمن

اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

Leave a reply