دوسرا ٹی 20 آج،گرین شرٹس نے شکست کا بدلہ لینے کی حکمت عملی تیار کرلی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی آج ہملٹن میں کھیلا جا رہا ہے، گرین شرٹس نے شکست کا بدلہ لینے کی ٹھان لی۔
پہلے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس سے 3 میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے تاہم شاہینوں نے آج شکست کا بدلہ چکانے کیلئے پھر سے حوصلے بلند کر لئے، جیت کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 22 دسمبر کو شیڈول ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے حکمت عملی بنالی ہے۔ نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دےتھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیا جو کیوی بلے بازوں نے 18 اعشاریہ 5 اوورز میں حاصل کرلیا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے کے بعد انگوٹھے میں فریکچرکے سبب پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔