دوسروں کو باتیں‌سب کرتے اپنی اصلاح نہیں کرتے نیلم منیر خان

کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے
0
34

خوبصورت اداکارہ نیلم منیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب ہم شوبز میں آئے تو مقابلے کی فضا تھی اور مقابلے کی فضا آج بھی ہے ، لیکن ہم نے محنت کی، نام بنایا ، کبھی بھی شارٹ کٹ نہیں ڈھونڈے، میں نئے آنے والوں سے یہی کہوں گی کہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے جب تک محنت نہیں کریں گے ، نام نہیں بنائیں گے ، کام نہیں کریں گے تب تک پہچان نہیں ملے گی. انہوں نے کہا کہ میں نے یہ دیکھا ہے کہ ہم دوسروں کو تو باتیں کرتے ہیں لیکن اپنی اصلاح کے لئے تیار نہیں ہوتے ، یہ دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ ”میرٹ کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے”، کوالٹی کام کریں گے تو ہمارا کام الگ نظر آئے گا اگر ہم میرٹ کو نظر انداز کر دیں گے تو یقینا ہمارا نام بھی لوگوں کو یاد نہیں رہے گا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرامے پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں مجھے امید ہے کہ ہماری فلمیں بھی ڈراموں کی طرح اپنا آپ منوا لیں گی . نیلم منیر نے کہا کہ ہمارے ہاں بے انتہا باصلاحیت اداکار ہیں جن کی اداکاری دیکھ کر رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں.

ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

Leave a reply