دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیمیں ان ایکشن
باغی ٹی وی :کرکٹ کا فیور عروج پر ہے . اس سلسلےمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں دوسرے پریکٹس سیشن کیلئے پہنچ کر پریکٹس میں مصروف ہیں.
پہلےٹیسٹ کے بعد دوسرے ٹیسٹ سےقبل دونوں ٹیموں کا آج دوسرا پریکٹس سیشن ہو رہا ہے .۔ٹیموں کے سفر کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کی گئی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین دوسرا ٹیسٹ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 فروری کو ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔ادھر پاک جنوبی افریقا ٹی ٹونٹی سیریز ،قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا. اجلاس میں اعلی سیکیورٹی حکام اور پی سی بی حکام نے شرکت کی،اجلاس میں پاک جنوبی افریقا سیریز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی پریکٹس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ٹیموں کوپریکٹس کے لیے ہوٹل سے اسٹیڈیم لانے اور لے جانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا پاکستان اور جنوبی افریقا ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی کل بائیو ببل جوائن کریں گے
پاک جنوبی افریقا ٹی ٹونٹی سیریز ،قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس