رنبیر کپور پچھلے کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ہیں خبروں میں،رنبیر کپور کی فلم شمیشرا رواں ہفتے ہی سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس فلم کی پرموشنز زوروں پر ہیں سنجے دت ،وانی کپور اور رنبیر کپور شہر شہر جا کر فلم کی تشہیر کررہے ہیں.رنبیر جہاں بھی جا رہے ہیں ان سے یا تو عالیہ یا ان کی فلم شمشیرا کے حوالے سے سوال ہورہے ہیں. حال ہی میں رنبیر کا ایک انٹرویو ہوا ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی بہت ساری دوستیاں ہیں لہذا آپ کام اور پیار محبت
دوستی کو کس طرح الگ رکھتے ہیں؟تو رنبیر کپور نے کہا کہ میں ایک فلمی گھرانے میںپلا بڑھا ہوں میں نے اپنے والد کے مزاج کو دیکھا اور یہی محسوس کیا ہے کہ اگر آپ دوستیوں کی خاطر کام کرتے ہیں تو دوستی ٹوٹ جاتی ہے، تعلقات خراب ہوجاتے ہیں. اسی لئے میں دوستی اور کام کو الگ رکھنے کو بہت زیادہ ترجیح دیتا ہوں.رنبیر نے زور دیا کہ کسی بھی پیشے کے لئے بہت ضروری ہے کہ دوستی اور کام کو الگ رکھا جائے. اسی انٹرویو میں اداکارہ وانی کپور نے اس بات ک ااعتراف کیا کہ وہ زیادہ سوشل نہیںہیں اور خصوصی طور پر جب سیٹ پر ہوتی ہیں تو وہ زیادہ بات چیت نہیںکریں نہ ہی زیادہ تعلقات بنانے پر توجہ دیتی ہیں.یاد رہے کہ شائقین رنبیر کپور اور وانی کپور کو ایک ساتھ براہمسٹرا میں دیکھنے کےلئے کافی پرجوش ہیں.