دوستوں کے ساتھ مل کر کزن کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی ہے
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ قتل، ڈکیتی اور چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں آلہ قتل، مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر2121/22 انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے دوست کو قتل کرنیوالا جگری دوست گرفتار کر لیا، ملزم افضال احمد عرف ٹیپو نے پیسوں کے معمولی لین پر چھریوں کے وار کر کے اپنے دوست عبداللہ کو قتل کر دیا تھا،مقتول عبداللہ گرفتار ملزم افضال عرف ٹیپو کا محلے دار اور دوست تھا۔ملزم قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم افضال عرف ٹیپو سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی گئی ہے،
انویسٹی گیشن اسلامپورہ نے دوستوں کے ساتھ مل کر کزن کو لوٹنے والا ملزم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے 28لاکھ سے زائد نقدی برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان میں مامور شاہ، شہزاد اور آصف خاں شامل ہیں، شہری کامران اور اس کا کزن ہاشم بینک میں 30لاکھ نقدی جمع کروانے نکلے تو ملزمان نے واردات کا نشانہ بنایا،گرفتار ملزم آصف خان، متاثرہ شہریوں کا کزن ہے اور اسی نے واردات کا منصوبہ بنایا،ملزمان کو گرفتار کر کے 28لاکھ سے زائد نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،
تھانہ راوی روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2 پیشہ ور ملزمان گرفتار کر لئے گئے گرفتار ملزمان میں محبوب، اورمحبوب احمد خان شامل ہیں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو موبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے،
انویسٹی گیشن پولیس گوالمنڈی نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمہ زر افشاں نقب زنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزمہ گھروں میں مانگنے کے بہانے داخل ہوتی اور قیمتی اشیاء چورا کر رفو چکر ہو جاتی تھی،ملزمہ زر افشاں سے 12لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل








