یمنی فوج نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا ، یہ ڈرون کس ملک کا ساختہ تھا جانیے تفصیل میں‌

یمنی کی فوج نے مُلک کے شمال مغرب میں واقع حیران گورنری میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے چھوڑا گیا بغیر پایئلٹ جاسوس طیارہ مار گرایا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جاسوس طیارے کے ملبے کی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ طے یہ طیارہ ایرانی ساختہ تھا۔

اس سے پہلے سعودی فوجیوں کی یرغمالی کا دعوی کیاتھا یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے انکشاف کیا کہ حوثی باغیوں نے ایک پرانی وڈیو اور قیدیوں کے مناظر کو استعمال کیا ہے جو کئی ماہ قبل عمل میں آنے والی ایک ناکام کوشش سے متعلق ہے، کارروائی کی یہ کوشش کتاب کے محاذ پر عمل میں لائی گئی تھی جس کو اُس وقت یمنی فوج نے اتحادی طیاروں کی معاونت سے پسپا کر دیا تھا، اس دوران حوثی باغیوں کی طرف سے عائد حصار کو توڑ دیا گیا تھا اور باغیوں کے الصماد بریگیڈ 3 کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا گیا تھا،
واضح رہے کہ ایک دن قبل یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک کارروائی کے دوران سعودی عرب کی فوج کے ہزاروں افسران و اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے اور یہ کاروائی سعودی عرب کے قصبے نجران کے قریب کی گئی ہے تاہم یمنی وزیراطلاعات نے ان خبروں‌ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور بتایا ہے کہ اس مقصد کیلئے جعلی ویڈیو استعمال کی جارہی ہے،

حوثی باغیوں کا ہزاروں سعودی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ جھوٹ نکلا، یمنی وزیر نے بھانڈا پھوڑ دیا

حوثیوں نے یمنی عوام پر ایک نئ طرز کا حملہ شروع کردیا

Shares: