ڈی پی او چارسدہ تھانہ عمرزئی میں آئے سائلین کے مسائل اور درخواستوں کا بغور جائزہ لیا

0
26

چارسدہ۔ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے زیر صدارت میٹنگ ہوئی ،تھانہ عمرزئی کے ریکارڈ،بلڈنگ اورصفائی ستھرائی کا معائنہ کیا گیا ۔میٹنگ میں ایس ایچ اوز سرکل تنگی اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ میں کرائم کی صورت حال سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے زیرصدارت پولیس اسٹیشن عمرزئی میں سرکل تنگی کے افسران کیساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان، ڈی ایس پی تنگی خالد خان، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں کرائم اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ سنگین مقدمات کو زیر بحث لایا گیا۔ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے،قانون کی بالادستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے،پولیس ناکوں پر تعینات افسر و اہلکارشہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور مثبت رویے کو اپنی ڈیوٹی کا حصہ سمجھیں۔ موثر انوسٹی گیشن سے مقدمات کو یکسو کرنے کی شرح کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔سماج دشمن عناصر کو پابند سلاسل کیاجائے۔ مزید انہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جائے،
بعد ازاں ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے تھانہ عمرزئی میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل بھی سنے اور درخواستوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے فوری حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے، انہوں نے عمرزئی تھانہ کا ریکارڈ بلڈنگ کی صفائی اور ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔

Leave a reply