کوٹرادھاکشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ،

0
33

ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے جرائم پیشہ کے خلاف سخت کاروائی نہ کرنے، کرپشن،مسلسل عوامی شکایات اور کرائم پر قابونہ پانے پر تھانہ کوٹرادھاکشن اور پانچ چوکیات کی مکمل نفری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

قصور(جرار شاکر ، باغی ٹی وی قصور )ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے جرائم پیشہ کے خلاف سخت کاروائی نہ کرنے، کرپشن،عوامی شکایات اور کرائم پر قابونہ پانے پر تھانہ کوٹرادھاکشن کی مکمل نفری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ ملزمان،کریمنلز اور مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیا ں کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کی طرف سے سخت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ پولیس افسران و ملازمین عرصہ 10/10سالوں سے ایک ہی تھانہ میں تعینات چلے آرہے تھے اور وہ کریمنلز کے خلاف کاروائیوں کی بجائے اس مافیا کا حصہ بن چکے تھے اس کے ساتھ ساتھ تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کی نفری کے بارے میں کرپشن، پولیس تشدد، شہریوں سے بدسلوکی، منشیات فروشی اوربڑھتے ہوئے دیگرسنگین جرائم کے حوالہ سے عوام کی شکایات تھیں جس پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کوٹرادھاکشن اور پانچ چوکیات میں تعینات 65سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ڈی پی اوقصور نے کہا کہ ضلع کو ہر صورت جرائم پیشہ، کریمنلز، منشیات فروشوں، ڈاکوؤں اور مافیا سے پاک کیا جائے گاکسی قسم کی سستی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a reply