ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان
ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تھانہ مانگٹانوالہ پولیس کا ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔مختلف کاروائیوں میں دوران سنیپ چیکینگ4 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 1 کلاشنکوف، 3 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد-ملزمان علی، پرویز،ریاض اور توقیر کے خلاف مقدمات درج۔ ڈی پی او کی طرف سےایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالہ علی حسنین اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔
ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے گفتگو کرتے ہو کہا کہ ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے معاشرتی امن کے دشمن ہیں۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔
ترجمان ننکانہ پولیس:

ننکانہ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
Shares: