ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم کا پولیس لائنز خانیوال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈی پی او خانیوال نے صدر سرکل اور میاں چنوں سرکل کے پولیس افسران سے میٹنگ کی میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز صدرسرکل, میاں چنوں سرکل، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سمیت محرران کی شرکت میٹنگ میں پولیس افسران کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ڈی پی او خانیوال نے تفتیشی افسران کو زیر تفتیش و سنگین مقدمات کی بروقت یکسوئی بارے ہدایات کی اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو شاباش ، ایس ایچ او مخدوم پور کو CC تھری دینے کے احکامات جاری اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو شوکاز نوٹسز جاری

ڈی پی او خانیوال کی قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کو جلدازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کی وارننگ
15 کی کال پر فوری رسپانس کو مزید بہتر اور یقینی بنائیں

مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رکھیں۔پولیس افسران فرائض کی ادائیگی کے دوران خوش اخلاقی اور شائستگی کو اپنا شعار بنائیں
ڈی پی او خانیوال محمدعلی وسیم

Shares: