ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس کی بڑی کاروائی

ننکانہ صاحب ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس کی بڑی کاروائی، اندھے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری و مرکزی ملزم انوار الحق عرف علی کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ صدر سانگلہ کے رہائشی صدام حسین نے اپنے بھائی افضل کے اغواء کی بابت مقدمہ درج کروایا تھا ۔ مقدمہ کے اندراج کے فوری بعد ڈی ایس پی سرکل سانگلہ عاطف معراج کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ عبدالخالق کی زیر نگرانی کاروائی کے لیےٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے دن رات محنت کے بعد اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ مقتول افضل کی دو بیویاں شمشاد بیگم اور عابدہ بیگم جن کو شامل تفتیش کیا گیا، پیشہ وارانہ مہارت اور جدید طریقہ تفتیش پر مقتول کی بیویوں نے قتل کے بعد نعش گھر کے صحن میں دفن کرنے کا انکشاف کیا جن کو تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس گرفتار کر کے جیل بھجوا چکی ہے۔ ملزم اشتہاری انوار الحق عرف علی اندھے قتل کی واردات کے بعد رو پوش ہو گیا تھا جسکو تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت اور انتھک کاوش کے بعد گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او ننکانہ نے ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل عاطف معراج، SHO تھانہ صدر سانگلہ ہل عبدالخالق اور ہمراہی ٹیم کو اہم پیش رفت پر قابل تعریف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اندھے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری ضلعی پولیس کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کو یقینی بنانے میں ہر دم کوشاں ہے۔

Comments are closed.