ڈی پی اوننکانہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری

ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس کی SHO جمیل احمد کی سربراہی میں بڑی کاروائی، شاپ رابری کے مقدمہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار ۔ دس ہزار روپے نقدی اور پسٹل برآمد، مزید تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے ایک ماہ قبل قصبہ واربرٹن میں ہونیوالی شاپ رابری کے مرکزی ملزمان عقیل احمد اور دوست محمد کو ٹریس کرکے گرفتارکر لیا۔ ملزمان نے رابری کے دوران اسلحہ کے زور پر محمد عارف کی سویٹ شاپ سے 10 ہزار روپے لوٹے اور فرار ہو گئے تھے۔

ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ وریں اثناء تھانہ واربرٹن پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم شعیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے رائفل 7MM اور گولیاں برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن جمیل احمد اور ہمراہی ٹیم کو شاباش، نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان۔ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر کاروائیاں یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ عوامی جان و مال کے تحفظ میں ہر ممکنہ قربانی کے لیے تیار ہیں۔

Comments are closed.