شہری کی 15 پر کال، ڈی پی او راشن لے کر گھر پہنچ گیا

بچے کئی دنوں سے بھوکے ہیں
0
39
DPO

پنجاب، لیہ کے رہائشی نے 15 پر کال کرکے شکوہ کیا کہ بچے کئی دن سے بھوکے ہیں اور کھانے کو کچھ نہیں جس پر ڈی پی او بزات خود راشن لے کر شہری کے گھر پہنچ گیا جبکہ ڈی پی او لیہ نے غریب شہری کی مدد کرکے نہ صرف ایک جان بچائی اور بھوکوں کو کھانا کھلا کر اعلیٰ مثال بھی قائم کردی ہےجسے سوشل میڈیا پر کافی پسند بھی کیا جارہا ہے.

واضح رہے کہ لیہ کے ایک شہری شہیر نے 15 پولیس کو کال کرکے بتایا کہ اس کے بچے کئی دنوں سے بھوکے ہیں اور گھر میں کھانے کو کچھ بھی نہیں، اور میں زندگی سے تنگ آچکا ہوں لہذا میری مدد کی جائے جس پر شہری کو تسلی دی گئی اور کہا گیا کہ فکر نہ کریں ہم آپ کے گھر پہنچتے ہیں اور راشن لے کر اس کے گھر پہنچ گئے، جس پر شہری کے بچوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تاہم ڈی پی او لیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہمارا دینی فریضہ ہے کہ اپنے آس پاس اور دیگر مسلمانوں کا خیال رکھیں، صاحب حیثیت لوگوں کو چاہئے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں، تاکہ کوئی بھی بھوک کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ ہو۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا
پنجاب پولیس کے آفیشل ایکس پوسٹ میں ویڈیو شییئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ؛
ہے لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے
ڈی پی او لیہ اسدالرحمن کا 15 کال پر فوری ایکشن، شہری نے اطلاع دی کہ اس کے بچے کچھ دن سے بھوکے ہیں اور کھانے کو کچھ نہیں زندگی سے تنگ ہوں، ڈی پی او لیہ نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے راشن لیا اور اس کے گھر پہنچ گئے اور اسکو حوصلہ دیا۔

Leave a reply